نئی دہلی، 16/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے بدھ کو ’عالمی اسکرونٹی اورعام غیر متعدی امراض (این سی ڈی)کے کنٹرول کے لیے قومی تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔نڈا نے دعوی کیا کہ گزشتہ تین سالوں میں ہم نے صحت مند ہندوستان کی تعمیر کی سمت میں کافی کوششیں کی ہیں، متعدی اور غیر متعدی دونوں بیماریوں کی روک تھام اور وقت کے مطابق اس میں مداخلت ہمیشہ ہماری ترجیح میں شامل رہی ہے۔بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی ٹیم کے لیے چار ٹریننگ ماڈیول جاری کیا، جس میں بنیادی طور پر آشا کارکن اور اے این ایم شامل ہیں، اس میں اسٹاف نرسوں اور میڈیکل حکام کے لیے سہولت پر مبنی خدمات بھی شامل ہے۔نڈا نے کہا کہ عالمی اسکرونٹی اور عام غیر متعدی امراض (این سی ڈی)پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں ملک کے تقریبا 100اضلاع میں 30سال سے زیادہ عمر کے زمروں کے لیے لوگوں کا چیک اپ کیا جائے گا۔دھیرے دھیر تقریبا 50کروڑ لوگوں کو اس کے دائرے میں لایا جائے گا، جس سے وقت رہتے قدم اٹھا کرکے ملک میں بیماریوں کا بوجھ کم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر متعدی امراض (این سی ڈی)ہماری طرز زندگی کی وجہ سے پیداہو رہے ہیں،جو ہماری صحت کے اخراجات کو بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت دو جہتی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے، اس کے تحت گزشتہ تین سالوں میں ویکسینیشن پروگرام کے ذریعے صحت مند بچوں کی تعمیر، ویکسینیشن کے تحت ابھی تک 11بیماریوں کو لایا گیا ہے، جو پہلے صرف 6ہی تھی۔یہ قومی صحت پالیسی 2017کے تحت مقرر ہ ہدف کو مکمل کرتا ہے، جس کے تحت احتیاطی ہیلتھ کیئر اور فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، اس مینڈیٹ کے تحت حکومت غیر متعدی امراض پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔